بریسٹ فیڈنگ، آرام اور ماں بچے کا تعلق: پہلے تین ماہ
Written By: Syeda Fakiha Zaidi نئی نویلی ماوں کے میسیجز آتے ہیں یا مختلف گروپس میں پوسٹنگ ہوتی ہے کہ بریسٹ فیڈنگ کے ساتھ گھریلو کام کاج کیسے کریں؟ بچہ چپکا رہتا ہے۔ فیڈ ہی کرتا رہتا ہے۔ کیا کروں؟ بات کریں تو پتا چلتا ہے کہ بچے کی عمر دس دن سے لیکر تین ماہ کے درمیان ہے۔ مجھے ماوؤں پر بہت پیار آتا ہے۔ انہیں ٹائم مینیجمنٹ کی ترکیبیں اور دو منٹ میں کام ختم کرنے کے ٹوٹکوں سے زیادہ سننے اور سمجھنے کا احساس چاہیے۔ پھر ان کی بجائے ان کے اردگرد موجود افراد سے بات کرنے [...]